ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سرکارکی ناکام پالیسیوں نے ملک کے تمام شعبوں کونقصان پہونچایا، کپل سبل نے کہا،مودی ’’اب اچھے دن آنے والے ہیں‘‘نہیں بولتے

سرکارکی ناکام پالیسیوں نے ملک کے تمام شعبوں کونقصان پہونچایا، کپل سبل نے کہا،مودی ’’اب اچھے دن آنے والے ہیں‘‘نہیں بولتے

Thu, 04 Apr 2019 23:10:44  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو:4 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں مودی حکومت کی پالیسیوں سے ملک کااقتصادی ڈھانچہ پوری طرح سے تہس نہس ہوگیا ہے۔مسٹر سبل نے جمعرات کو یہاں لوک سبھا انتخابات کے لیے کانگریس منشور جاری کرنے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ گزشتہ پانچ برسوں میں مائکرو ، چھوٹی اوردرمیانہ صنعت (ایم ایس ایم ای) شعبہ کو کافی نقصان جھیلنا پڑا ہے اور یہ بحران کی حالت میں پہنچ گیا ہے۔ تمام سیکٹروں میں شبیہ ایک نئی گراوٹ آئی ہے اور سماجی انصاف سماجی ناانصافی کی شکل لے چکا ہے۔انہوں نے اقتصادی خوشحالی اور سماجی امپاورمنٹ کو ملک کے دو ستون قرار دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ پانچ برسوں میں ایم ایس ایم ای سیکٹر میں بحران کے ساتھ ہی دلتوں کی ماب لنچنگ اور 36ہزار سے زائد کسانوں کے خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور ایک کروڑ دس لاکھ روزگارختم ہوگئے۔انہوں نے کہاکہ نریندر مودی نے ’اچھے دنوں‘ کے بارے میں بولنا ہی چھوڑ دیا ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اب اس پر کہنے سے کچھ ہونا نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کے اکاونٹ میں پندرہ لاکھ روپے جمع کئے جانے کی بات سب سے بڑا جھوٹ ثابت ہوئی ہے۔ اسی لئے کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لئے’ کانگریس وعدہ نبھائے گی ، ہم جو کہیں گے ، اسے پورا کریں گے‘کے عنوان سے منشور جاری کیا ہے۔


Share: